Image

پلیز آگے بڑھیں ، مجھے لیا جاچکا ہے‘ماہرہ خان نے مداح کا دل توڑ دیا

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداح کا دل توڑتے ہوئے اسے آگے بڑھنے کا مشورہ دے ڈالا۔ ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کے بارے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے جانتے رہتے ہیں اور انہیں اپنا رول ماڈل بھی بناتے ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا لائیو سیشن کیا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران ایک مداح نے ماہرہ سے کہا کہ میڈم پلیز مجھے مسترد کردیں تاکہ میں آگے بڑھ سکوں۔ ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پلیز آگے بڑھیں، مجھے لیا جاچکا ہے۔ماہرہ خان کے اس جواب سے مداح نے کہا کہ اس کا تو دل ٹوٹ ہی گیا ہے۔