بھارت گستاخانہ بیانات کا معاملہ حل کرے، چین

چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماو¿ں کے گستاخانہ تبصروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پریس بریفنگ میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ اسلامی ممالک میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔وانگ وینبن نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنے اور برابری کی بنیاد پرحقوق کی بات کی ہے۔ ہمیں تکبر اور تعصب کو ترک کرکے اپنی تہذیب اور دوسری تہذیبوں کے درمیان فرق کے بارے میں اپنی سمجھ کو درست کرنا چاہیے،ترجمان وانگ وینبن نے مختلف تہذیبوں کے درمیان گفتگو، مکالمے اور ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ نازیبا بیانات کی وجہ سے جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، ا±س میں جلد بہتری لائی جائے۔