Image

لڑکیاں مجھے اور فہد مصطفی کو زیادہ پسند کرتی ہیں‘ ہمایوں سعید

معروف اداکار ہمایوں سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی لڑکیاں مجھے اور فہد مصطفی کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ لڑکیوں کو ہالی ووڈ فلم تھورکا مرکزی کردار پسند ہے لیکن پاکستانی خواتین مجھے اور فہد مصطفی کو زیادہ پسند کرتی ہیں ۔ ہمایوں سعید کی اس بات پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔