ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ، ایونٹ کا آغاز 27 اگست کی بجائے 1 ستمبر سے ہونے کا امکان ہے۔سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث ایشیا کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا تاہم اب ایشیا کپ پر چھائے سیاہ بادل تیزی سے چھٹنے لگے ہیں۔سری لنکن بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے کامیاب سیریز کے انعقاد نے ہمارے حوصلے بلند کر دیئے اور ہم میگا ایونٹ کی میزبانی بچانے کیلیے بھی پْرامید ہیں، اگلے ماہ پاکستان سے ہوم ٹیسٹ میچز کے ساتھ ساتھ لنکا پریمیئر لیگ کا بھی انعقاد کریں گے۔
