Image

نوجوانوںمیں برھتے ہوئے خودکشی کے واقعات سب کیلئے انتہائی باعث تشویش ہیں،وزیر اعلیٰ


گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے برھتے ہوئے خودکشی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان افسوسناک واقعات کے محرکات و وجوہات کی جامع تحقیق اور ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے سفارشات اور اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے نوجوانوں کو خصوصی تلقین کی ہے کہ انسان اس کائنات پر اللہ تعالیٰ کی بہترین مخلوق ہے اور انسانی زندگی ایک خوب صورت نعمت ہے۔ اسلامی تعلیمات کے اعتبار سے بھی کسی بھی حالت میں خودکشی کی سخت ممانعت ہے۔ نوجوان پختہ یقین رکھیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے او رہر تاریک رات کی ایک روشن صبح ہوتی ہے۔ حوصلے اور عزم و استقامت کے ساتھ زندگی میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے سول سوسائٹی،والدین، علمائے کرام ، اساتذہ اور معاشرے میں اثر و رسوخ رکھنے والے دیگر شخصیات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خودکشی کے رجحان کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور سب سے انمول سرمایہ ہیں۔ ان میں برھتے ہوئے خودکشی کے واقعات سب کیلئے انتہائی باعث تشویش ہیں۔ حکومت،والدین اور سوسائٹی نے مل کر خودکشی کے اس بڑھتے رجحان کو روکنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو ایک بھرپور زندگی جینے کی امید دینی ہے۔