Image

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لیجنڈری بیٹسمین اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے، وہ ڈائیلیسز پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ظہیر عباس کو تین دن پہلے ہسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔