Image

آن لائن ڈیپارٹمنٹ،ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرینگے، وزیرتعمیرات


صوبائی وزیر تعمیرات وزیرمحمد سلیم نے کہا ہے کہ آل لائن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ ایمپلائز کے مسائل سے باخبر ہوں تنخواہوں میں تفریق ختم کرکے ملازمین کوجلد خوشخبری دینگے وزیراعلیٰ ملازمین کے ٹائم اسکیل پروموشن سمیت تمام مسائل حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل لائن گورنمنٹ ملازمین کے صدر سید مظاہر کی قیادت میں ملاقات کےلئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد نے ملاقات میں ڈی آر اے 15 فیصد ،تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ پے ریوائز سمیت ٹائم اسکیل پروموشن پر بات کی، ملازمین کے وفد نے بجٹ میں مراعات کو کم کرنے ڈی آر اے نہ دینے کی خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے حقوق سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے جس وزیر سلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ یہ سب افواہیں ہیں انہوں نے فوری طور وزیراعلیٰ جی بی کو فون کیا اور ملازمین کے تحفظات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ وفاق کی طرز پر تمام مراعات جی بی کے ملازمین کو بھی ملیں گی، انہوں نے کہا آپ کے مسائل اور مشکلات سے باخبر ہوں بجٹ میں آپ کو خوش خبری ملے گی وفد نے سی ایم کا شکریہ ادا کیا اور تعاون کی یقین دھانی کرائی ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سلیم نے کہا آپ ملازمین سے کہیں کہ وہ مطمئن رہیں،ان کو جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔