شگر، کشمل نالے میں 59 ہزار میٹر بلند چوٹی دریافت


شگر (منظور ناز سے) پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ڈینس نے سیاحتی میدان میں اہم کارنامہ سر انجام  دے دیا شگر کشمل نالے میں واقع گمنام 5900 میٹر بلند چوٹی دریافت کر لی۔ گمنام چوٹی دریافت کرنے میں کامیاب ہونے پر  غیر ملکی کوہ پیما ڈینس اور ماریہ خوشی سے نہال ہیں، بلتستان کے دوسرے علاقوں میں گمنام چوٹیوں کو دریافت  اور سر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر شگر کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی سے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ڈینس  اورسپین کے خاتون شہری سیاح ماریہ جوس جو کہ آپس میں میا ں بیوی ہیں نے ملاقات کی۔ ڈینس اروبکو شگر میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کے ٹو، گشہ بروم ون، گشہ بروم ٹو اور براڈ پیک (بلو پیوک) کو سر کرنے کی مہم پر جارہے ہیں دونوں میاں بیوی نے  کشمل نالے میں ایک چوٹی کو پہلی دفعہ دریافت کیا ہے جس پر اب تک کسی نے بھی کوہ پیمائی نہیں کی تھی 5900 میٹر بلند چوٹی کو پہلی بار ڈینس اور ماریہ نے دریافت کرکے سر بھی کیا کوہ پیما نے ڈی سی شگر کو اس چوٹی کا نام کشمل پیک رکھنے کی باقاعدہ درخواست کی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں سے اس چوٹی کا نام پوچھا تو کسی کو بھی اس کا نام معلوم نہیں تھا دونوں کوہ پیما کشمل کے لوگوں کے اچھے اخلاق اور میزبانی سے بہت متاثر تھے انہوں نے ڈسی شگر سے ملاقات کے دوران ان کی بہت تعریف کی یاد رہے غیر ملکی کوہ پیما ڈینس ماریہ سکردو میں بچوں کو کوہ پیمائی کی مفت تربیت دے رہے ہیں۔