شاہراہ قراقرم : سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ، 5 افراد جاں بحق ، 8 زخمی


گلگت:شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگی 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو ئے ریسکیو1122زرائع کے مطابق ہنزہ سے گلگت کی طرف آتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی رحیم آباد کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 5 سیاح مروہ وسیم بنت وسیم ' عبد اللہ وسیم ولد وسیم ' فیصل خالد ولد خالد حسین ' ستارہ فیصل زوجہ خالد حسین اور گاڑی کا ڈرائیور عامر شہزاد جاں بحق ہو گئے جبکہ سر فراز ولد خالد حسین ' شازیہ سرفراز زوجہ سردار ' محمد عمار ولد سر فراز ' امراء سر فراز بنت سر فراز ' وسیم خالد ولد خالد حسین ' حوریہ وسیم دختر وسیم خالد ' محمد ضرار ولد وسیم خالد اور صباء فیصل زوجہ فیصل خالد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو1122کی ایمبولینسز اور محکمہ صحت کی ایمبولینسز میں زخمیوں کو پی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔معلومات کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 13 افراد سوار تھے سیاح ہنزہ سے گلگت آرہے تھے