Image

کرونا کیسز میں پھر اضافہ، مزید 2 مریض جاں بحق

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ، 24 گھنٹے میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران ملک میں کورونا کے 406 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2.81 فی صد رہی۔ قومی ادار صحت نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں، اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وبا زور پکڑنے لگی ہے جس کی پیش نظر ہر روز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔