Image

فرحان سعید نے عروہ سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے عروہ حسین سے علیحدگی کے معاملے پرخاموشی توڑ تے ہوئے خبروں کی تردید کردیں۔حال ہی میں فرحان نے ایک انٹرویومیں اپنے اورعروہ کے تعلقات سے متعلق بات کی۔علیحدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فرحان نے کہا کہ، نہیں، ہم ٹھیک ہیں۔ فرحان سعید کے مطابق ، عروہ اورمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی زندگی کوپبلک نہیں کریں گے۔ عوام کے پاس ہرچیز کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں۔