Image

سکردو، بجلی اور پانی کی بندش کےخلاف 2 مقامات پر مظاہرے

بجلی اور پانی کی طویل بندش کے خلاف حسن سدپارہ چوک اور ژھے تھنگ کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے دیوسائی روڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکر کے احتجاج کیا مظاہرے کے باعث سینکڑوں سیاح پھنس گئے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار وزیر محمد اور دیگر ذمہ داران موقع پر پہنچ گئے مظاہرین نے کہاکہ بجلی اور پانی کی طویل بندش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا مگر ذمہ دار حلقے سورہے ہیں سکردو اندھیرے میں ڈوب گیا افسوسناک پہلویہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی جس کے باعث سکردو میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے تاجر دیوالیہ ہورہے ہیں مگر ذمہ دار حلقے کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔