دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ میلہ آج سے شروع ہورہا ہے شندور کا میدان خیموں کے ایک شہر میں تبدیل ہوگیا ہے پورے شندور میں ہزاروں سیاحوں نے خیمے لگا دئیے ہیں غذر اور چترال کے راستے ہزاروں سیاح شندور پہنچ گئے ہیں آج غذر (ٹیرو ) اور چترال (لاسپور) کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا وزیر اعلی کے پی کے محمود خان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان آج شندور پہنچ جائینگے اور میلے کے پہلے روز اس اہم ایونٹ کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختون خواءمحمود خان ہونگے جبکہ ایونٹ کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید ہونگے غذر اور چترال کے راستے شندور پہنچنے والے سیاحوں کو سیکورٹی فورسسز کی چیکنگ کے بعد شندور میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں اور دونوں صوبوں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں شندور سہ روزہ میلے میں گلگت بلتستان اور چترال کی چھ چھ پولو کی ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے مگر سب سے اہم اور دلچسپ میچ تین جولائی کو دو روایتی حریف گلگت اے اور چترال اے کی پولو ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کو دیکھنے ہزاروں شائقین پولو شرکت کرئینگے ایونٹ کے دوران گلگت بلتستان اور چترال کا کلچر شو بھی پیش کیا جائیگا اس کے علاوہ رسہ کشی ،ہنڈ گراڈنگ اور ٹراوٹ فش کے شکار کے بھی مقابلے ہونگے شندور میں جو خیموں کے ایک شہر میں تبدیل ہوئی ہے میں ملک کے کونے کونے سے کاروباری افراد بھی شندور پہنچ گئے ہیں اور دکانیں کھول لی ہے جہاں ضرورت زندگی کی ہر چیز دستیاب ہے اس کے علاوہ درجنوں ہوٹل بھی کھول دئیے گئے ہیں جہاں پر شائقین پولو کو یاک کا گوشت بھی دستیاب ہوگا فائنل میچ میں چترال اے اور گلگت اے میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جاتی ہے اور دونوں علاقوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں
