Image

ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، طوبیٰ حسن پہلی مرتبہ شامل

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا، طوبیٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 20 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، ندا ڈار اور عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے جبکہ کیٹیگری اے میں بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔کیٹیگری بی میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل شامل ہیں، کیٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو شامل کیا گیا ہے، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبیٰ حسن کو کیٹیگری ڈی کا حصہ بنایا گیا ہے۔