Image

یوکرین ‘ رہائشی عمارت پرروس کا میزائل حملہ‘14 افراد ہلاک‘30زخمی

 یوکرین کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ‘ حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔جمعہ کو غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روسی فورسزنے رہائشی عمارت پرمیزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک اور30 زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے سات افراد کوزندہ نکال لیا گیا۔ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔