Image

مس مارول میں مہوش حیات کے بعد فواد خان کی بھی انٹری ہوگئی

 ڈزنی کی مس مارول مہوش حیات کے بعد فواد خان کی بھی انٹری ہوگئی۔ویب سیریزکی چوتھی سیریز کی خاص بات اس میں فواد خان کی ایک جھلک تھی جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدت سے منتظر تھے۔مختصرویڈیو کلپ کے مطابق فواد خان کمالہ خان کے نانا کا کردارادا کریں گے، فی الحال فواد خان کی تصویر دکھائی گئی ہے لیکن اداکار کے پرستارآئندہ قسط میں انہیں دیکھنے کے شدت سے منتظرہیں۔فی الحال یہ طے نہیں کہ فواد خان کو اسکرین پر کتنا ٹائم ملے گا کیونکہ چوتھی قسط میں ہی انٹری دینے والے بالی ووڈ فلمساز واداکار فرحان اختر کو 5 منٹ کا کردارنبھانے کے بعد دنیا سے رخصت ہوتے دکھایا گیا ہے۔فواد خان کے علاوہ مس مارول کی چوتھی قسط کی خاص بات اس میں کراچی کے معروف مقامات دکھائے جانا بھی ہے۔