Image

حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں:شاہ محمود

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ معیشت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیر خزانہ نے پہلے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے پھر رات کو 15 روپے قیمت بڑھا دی، یہ ملک کو دن بدن تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر میں وزن ہے اسے سننا چاہیے، حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں، کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے، حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔