Image

پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے، جمعہ کو مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا میں بہترین اور میٹھے ہیں، ہم نے تمام سفیروں اور سفارت خانوں میں آموں کے تحفے بھیجے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر ہمارے اس خزانے کی پذیرائی ہو، پاکستان میں آم کے علاوہ بھی پھلوں کی مختلف ورائٹی ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 برس کی تکمیل کی خوشی منا رہے ہیں، پاکستان کی سفارت کاری بھی آم کی طرح میٹھی ہے۔