Image

پاکستان میں کرونا کے مزید 693 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ-19 کے 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد15لاکھ49ہزار766 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو اموات کے ساتھ مجموعی طور پر 30ہزار464 افراد کوویڈ-19کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جمعہ کو پاکستان بھر میں 23ہزار423 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت شرح 2.96 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 180مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔