Image

میری کامیابی کا راز میرٹ پر کام کا انتخاب کرنا ہے‘ نیلم منیر

 خوبصورت مسکراہٹ والی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز میرٹ پر کام کا انتخاب کرنا ہے۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی صرف محنت سے ہی ملتی ہے اس لئے اس شعبے میں نئے آنے والوں کو شارٹ کٹ سے اجتناب کرنا چاہی۔ نیلم نے بتایا کہ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔ نےلم منےر نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے شوبز کے نامور سٹارز بھی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔