Image

آئیڈل پر یقین نہیں‘ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں‘ عائشہ عمر

 معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ کسی آئیڈیل پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں عائشہ عمر کاکہناتھاکہ میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز ہے لیکن بعض اوقات بڑی حیرانگی ہوتی ہے جب لوگ ہر کسی کی نجی زندگی کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ایسے عمل کو قطعا پسندیدہ عمل نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ فنی کیرئیر بڑا طویل ہے اور وہ منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کام کے معاملے میں تعداد کی بجائے معیارکو ترجیح دیتی ہوں۔