Image

نیٹ فلکس کا ’دی گرے مین‘ کی کامیابی کے بعد سیکوئل بنانے کا اعلان

دنیا کے معروف اسٹریمنگ  پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی گرے مین ‘کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی مصنف مارک گرینے کے ناول کی کہانی پر مبنی فلم ’دی گرے مین‘ رواں ماہ 22 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہی تاہم ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اس کا سیوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم میں کینیڈین  اداکار ریان گوسلنگ نے سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار دھنوش نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کے سیکوئل میں بھی ریان گوسلنگ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دی گرے مین کو مشہور کامک  فلموں’ایوینجرز‘ کے ہدایتکاروں کی جانب سے تیا ر کیا گیا ہے تاہم فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔