Image

شمالی کوریا نے امریکا کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا کی جانب سے امریکا یا جنوبی کوریا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تنازع کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن نے سابق فوجیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین ہم پر جزیرہ نما کوریا کو جنگ کے دہانے پر پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہیں، تاہم امریکا اور جنوبی کوریا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تنازع کی صورت میں ہم جوہری ہتھیار 1950-53 کی کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سال گرہ کی تقریب میں شریک سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری فوجیں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا ہیں اور ہم اپنے جوہری ڈیٹرنٹ کو تیز رفتاری کے ساتھ اپنے مشن کے مطابق متحرک کر سکتے ہیں۔

کم جونگ اُن نے جنوبی کوریائی صدر یون سک یول کو تصادم کا شوق رکھنے والا کا نام دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی کوریا کے ماضی کے رہنماؤں کے مقابلے میں زیادہ تصادم کو خواہاں ہیں۔ انہوں نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی معاندانہ پالیسیوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے شمالی کوریا کو نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے مابین موسم گرما کی عسکری مشقیں بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایسی دھمکیاں مذکورہ فوجی مشقوں ہی سے جڑی ہوئی ہیں۔استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔