Image

عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔ وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب میں داخلے کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں۔تاہم غیرملکی زائرین کیلئے کورونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین اپنے قیام کے دوران مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔