Image

پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں: شاہ سلمان

سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پيش کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسکی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن پربہت مبارک ہو،ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان کیلئے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔