Image

میرا خاندان امیر نہیں تھا، ہم بے گھر ہونیوالے تھے: عامر خان

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا خاندان بے گھر ہونے والا تھا۔عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد اچھے پروڈیوسر تو تھے مگر اچھے بزنس مین نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ تھی کہ میرے والد پر بہت قرض چڑھ گیا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ خاندان تقریبا بے گھر ہونے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بچپن بہت خوشگوار تھا، مشکل وقت کے باوجود میرے والد نے بہت جدوجہد کی۔