Image

کرن کو12سال بعد اپنے خواب کی تعبیرمل گئی

معروف اداکارہ کرن تعبیر کو 12سال بعد اپنے خواب کی تعبیر مل گئی' ایک بیٹی کی ماں بن گئیں۔اداکارہ کرن تعبیر کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی۔کرن تعبیر نے  اپنے شوہر اور ننھی بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔کرن تعبیر کا کہنا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ  لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے اور اللہ نے مجھے ایک بیٹی سے نوازا ہے، الحمدللہ! 12 سال بعد آخر کار اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں کرن تعبیر نے لکھا کہ ہم اب والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری بیٹی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزا حمزہ ملک سے ملیے اور ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔کرن تعبیر کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے  مداح اور  شوبز  ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  نیک تمنائوں کا اظہار  کیا ہے۔