Image

پچاس ارب روپے کے منصوبے پر کام کا آغاز بڑی کامیابی،نذیر ایڈووکیٹ

ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غذر چترال ایکسپریس وے منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز غذر کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کی طرف ایک خوشگوار قدم ہے اس تاریخی موقع پر حلقہ غذر 2 بالعموم و بالخصوص اہلیان غذر مبارک بادی کے مستحق ہیں۔کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمین کے معاوضے اور دیگر مطالبات پر بھی کام ہورہا ہے تاہم تعمیراتی کمپنی نے ایسے مقامات پر جہاں لینڈ کمپنسیشن کا عمل دخل نہیں وہاں کام شروع کردیا ہے بہت جلد متاثرین کو ضروری دفتری کاروائی مکمل کرنے کے بعد زمین کے معاوضے بھی ملنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ غذر چترال ایکسپریس وے میرا پہلا مشن تھا اور اس مشن میں کامیابی کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سابق وفاقی حکومت بالخصوص عمران خان کا ذاتی تعاو¿ن ناقابل فراموش ہے غذر کے عوام کے ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے انفراسٹرکچر کے شعبے میں جاری ناانصافیوں کا آزالہ ہوچکا ہے اب غذر کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ضلع غذر بالخصوص وادی پھنڈر پاکستان کا سیاحتی و معاشی حب بن جائے جبکہ اسی روڑ سے انٹرنشینل ٹریڈنگ بھی جاری رہے گی یہ سڑک مستقبل قریب میں سنٹرل ایشیا سے لنک کر دی جائے گی ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہم 50 ارب کے میگا و تاریخی منصوبے پر کام کے آغاز میں کامیاب ہوگئے ہیں۔