Image

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے مردوں اور خواتین کی جرسی کی رونمائی کردی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، ویمنز ٹیم کی کائنات امتیاز اور ثنا فاطمہ کو دکھایا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف منگل کو کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کو فنڈ ریزنگ میچ کا نام دے دیا گیا ہے، پہلے ٹی 20 سے حاصل ہونے والی گیٹ منی سیلاب زدگان کے لئے وقف کردی جائیگی۔

پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی ورلڈ کپ والی کٹ پہنیں گے جبکہ بقیہ 6 میچز میں قومی کھلاڑی پہلے ٹی 20 سے مختلف کٹ پہنے گی۔

دوسری جانب نائب کپتان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جرسی پہننے سے زیادہ کوئی بھی چیز مجھے خوشی نہیں دیتی۔