Image

بابر اعظم بیٹنگ پر فوکس کریں، مہیلا جے وردھنے

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کو بیٹنگ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بابر اعظم کی فارم پاکستان کے لیے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے ، وہ جس طرح دوسال سے بیٹنگ کر رہے ہیں اس لحاظ سے یہ ٹورنامنٹ تشویش کا باعث ہے، اب بھی سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو میں قومی کپتان بابر اعظم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مہیلا نے کہا ممکن ہے کہ ایشیاکپ کا حصہ ہونے اور پھر پاک بھارت میچ کا دباو¿ ہو ، پاکستان نے ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی فارم کو مِس کیا، بابر اور رضوان نے ٹاپ آرڈر پر تسلسل سے رنز بنائے ہیں۔سابق سری لنکن کپتان نے کہا دو برسوں میں پاکستان کی کامیابی کی بنیاد ہی ان ٹاپ آرڈر بیٹرز کا رنز کرنا رہا ہے،تمام بڑے بیٹرز ایسے مرحلے سے ضرور گزرتے ہیں، مجھے یقین ہے بابر اعظم کم بیک کریں گے، ان کا کم بیک مضبوط طریقے سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بابر ایشیا کپ میں دو اچھی گیندوں پر آو¿ٹ ہوئے ،کچھ نارمل گیندوں پر آو¿ٹ ہوئے، جب آپ کے پاس کوالٹی پلیئر ہو تو اس پر غیر ضروری دباو¿ نہیں ڈالنا چاہیے، ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں جانے سے قبل آپ کے اہم کھلاڑی کو پراعتماد اور ریلیکس ہونا چاہیے یہ تبھی ممکن ہے جب ان پر غیر ضروری دباو¿ نہیں ہوگا،مہیلا جے وردھنے نے بابر کو مشورہ دیا کہ ورلڈکپ میں بابر اعظم کپتانی اور ادھر ادھر کی چیزیں بھول جائیں اور بیٹر بنیں، جتنا ممکن ہو سکتا ہے بیٹر بن کر رہیں اور اس کے بعد گراو¿نڈ میں کپتانی کا سوچیں،انہوں نے کہا کہ کپتانی اور ٹیم کے اہم کھلاڑی کی ذمہ داریوں کو الگ الگ رکھنا ہوگا۔