Image

ناک کی سرجری نے میری زندگی بدل کر رکھ دی‘ پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ناک کی سرجری نے انکی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل ڈالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آپ بیتی شائع ہو گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی ناخوشگوار تجربات کا ذکر کیا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آپ بیتی میں لکھا ہے کہ میں سمجھتی تھی کہ ناک کی سرجری معمول کا پروسیجر ہے مگر اس میں جس طرح بگاڑ آیا، اس پر میں بکھر کر رہ گئی۔ پریانکا چوپڑا لکھتی ہیں کہ انہوں نے جب سرجری کروائی تو ڈاکٹر کی غفلت کے باعث انکی ناک میں مسئلہ ہو گیا۔انہوں نے لکھا کہ آپریش کے بعد جب میری پٹیاں ہٹائی گئیں تو ناک اصل حالت میں نہیں تھی اور جب میں آئینہ دیکھتی تھی تو لگتا تھا کہ میں کسی اجنبی کو دیکھ رہی ہوں۔