Image

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی :16 طلبا کے داخلے منسوخ ، داخلے پر پابندی


 گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی  ڈسپلنری کمیٹی نے یونیورسٹی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 16 طلبا کے داخلے منسوخ کرتے ہوئے یونیورسٹی داخلے پر پابندی عائد کردی۔ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک کی آفس  سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی ڈسپلین سیکشن 8.3 کی خلاف ورزی کے مرتکب پانے والے طلبا کے خلاف جرمانے عائد کئے گئے تھے۔ طلبا کی طرف سے جرمانے جمع نہیں کرائے گئے اور کئی دفعہ جرمانے جمع کرانے کے حوالے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیوسٹی  ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جن16 طلبا کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں شعبہ آئی آر کے طالب علم اطہر حسین ولد جعفر حسین شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے طالب علم مظفر عباس ولد محبت علی شعبہ بزنس مینجمنٹ کے طالب علم کاشف حسین ولد داؤد خان شعبہ آئی آر کے طالب علم شہادت حسین ولد اصفر جان شعبہ ایجوکیشن کے طالب علم شرافت حسین ولد ارشاد حسین شعبہ بزنس مینجمنٹ کے طالب علم توصیف حیدر ولد عاشق حسین شعبہ آئی آر کے طالب علم شیراز علی ولد شعبان علی شعبہ انگلش کے طالب علم قرار حسین بابوسا ولد اسرار حسین شعبہ بیہیویرل سائنسز کے طالب علم نعمان ولد شرافت الدین شعبہ آئی آر کے طالب علم میر باز ولد محمد موسیٰ شعبہ انمل سائنسزکے طالب علم نجیب حسین ولد غلا م حسین شعبہ اکنامکس کے طالب علم سجاد حسین ولد اسلم جان شعبہ آئی آر کے طالب علم عثمان کاشان ولد شرافت خان شعبہ فزکس کے طالب علم نزاکت علی ولد شاہین خان شعبہ فارسٹری کے طالب علم سید فاتح محمد رضوی ولد محبوب علی شاہ اور شعبہ انوائمنٹل سائنسز کے طالب علم شیر علی سکندر ولد غلام محمد کے نام شامل ہیں۔ یڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک کی آفس جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان فیصلوں پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائے جس میں ان طلباء کے کیمپس میں داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر آئی ٹی کوان طلباء کے LMS اکاؤنٹس فوری طور پر بند کرنے کی بھی ہدایت جاری کئی۔