گلگت بلتستان چیف کورٹ کا 7 ججزکا کورم مکمل


گلگت:چیف جسٹس گلگت  بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے چیف کورٹ کے 3 نو تعینات ججز جسٹس مشتاق محمد،جسٹس جاوید احمد،جسٹس جہانزیب خان سے عہدے کا حلف لے لیا۔گلگت  بلتستان چیف کورٹ کا 7 ججزکا کورم مکمل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے تین ججز کی حلف برداری تقریب منعقدہوئی،رجسٹرار چیف کورٹ گلگت  بلتستان غلام عباس چوپا نے چیئرمین جی بی کونسل  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایااور چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے نومنتخب تینوں ججز سے باقاعدہ حلف لیا اور مبارکباد دی،تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خالد خورشید ، جسٹس ملک عنایت الرحمن،جسٹس جوہر علی خان،جسٹس راجہ شکیل احمد، سابق چیف جج چیف کورٹ جسٹس راجہ جلال،چیف جج (ر)جسٹس صاحب خان،چیف جج(ر) جسٹس ملک حق نواز،چیف جج (ر)جسٹس محمد عمر نے چیئرمین اقبال نصیر،ایوب شاہ،ممبر جی بی کونسل شبیہ الحسن، چیف سیکریٹری گلگت  بلتستان محی الدین احمد وانی، جوائنٹ سیکریٹری جی بی کونسل علی اکبر خٹک،سینئر وزیر راجہ ذکریا مقپون،وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان،وزیر ایکسائز حاجی شاہ بیگ،وزیر خزانہ جاوید منوا،ضلعی عدالت کے ججزجی بی بار کونسل کے عہدیداران، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،صدر ہائی کورٹ بار،سمیت وکلاء ،سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔