Image

آئمہ بیگ کا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنیوالوں کو سخت جواب

 معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنیوالوں کو سخت جواب دیا ہے۔ شہباز شگری کیساتھ منگی کے خاتمے سے متعلق اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں کو آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے سخت جواب دیا ۔ انہوں نے ٹرولرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پورا سچ جانے بول لیا آپ سب نے یا ابھی کچھ اور باقی رہ گیا ہے، اگر باقی ہے تو پورا کرلیں، آپ کی اجازت ہو تو اب میں کچھ بولوں؟۔ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا مگر اس کے باوجود کچھ لوگ کو خاموش رہنا چاہئے کیونکہ نا صرف ان سے متعلق بلکہ انکی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں۔آئمہ بیگ نے آخر میں اگرچہ میں سخت صدمے میں ہوں تاہم اگلے چند دنوں میں سب کو سچ معلوم ہوجائے گا۔