Image

بابر کی قومی کھلاڑیوں کے سامنے بوتل فلپنگ چیلنج پورا کرنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں بوتل فلپنگ چیلنج پورا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے،سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بابر اعظم کو بوتل فلپنگ چیلنج پورا ہونے کے بعد خوشی سے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں حارث رﺅف اور شاداب خان کو بھی بوتل کی پوزیشن فورا سے بیٹھنے پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا،قومی کھلاڑیوں کے یونیفارم سے لگ رہا ہے کہ وائرل ویڈیو پریکٹس سیشن کے دوران کی ہے،دوسری جانب محمد رضوان اور نسیم شاہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں رضوان کو مستی میں نسیم شاہ کا راستہ روکتے دیکھا گیا۔