عمران خان نے عدالت میں جو کہا وہ ہر لحاظ سے خوش آئند ہے، فیصل چوہدری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں جو کہا وہ ہر لحاظ سے خوش آئند ہے، عدالت میں اپنے الفاظ واپس لینے سے کسی کا قد چھوٹا نہیں ہوتا، عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت کے 99فیصد کیسز ختم ہوجاتے ہیں ، عدالت کا مقصد ہوتا ہے کہ ادارے کے وقار کو نقصان نہ ہو،فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے بڑے پن کامظاہرہ کیاگیا ہے، عمران خان نے جو عدالت میں کہا وہ ہرلحاظ سے خوش آئند ہے،انھوں نے کہا کہ پریکٹکلی یہ معاملہ ختم ہوگیااب صرف عدالتی کارروائی ہورہی ہے، عدالت میں اپنے الفاظ واپس لینے سے کسی کا قد چھوٹا ہی نہیں ہوتا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا خاتون جج کو یقین دہانی کرانے کوتیار ہوں ، آج کی سماعت سے عمران خان اور عدالت کا بھی وقار بلند ہوا۔