Image

وفاق سے پنجاب کو آئندہ ماہ سے گندم فراہمی شروع ہونے کا امکان

پنجاب حکومت کو وفاق سے بڑا ریلیف مل گیا اور پنجاب کو ممکنہ طور پر آئندہ ماہ سے گندم فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے۔

وفاق نے پنجاب کو 5 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے کراچی سے امپورٹڈ گندم کی ترسیل کی تیاریاں شروع کردیں۔ آئندہ چند روز میں ٹرانسپورٹیشن اور باردانہ خریداری کے ٹینڈر جاری ہوں گے۔

پنجاب نے پہلے 10 لاکھ ٹن مقامی گندم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ وفاق کے انکار کے بعد پنجاب نے 5 لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم دینے کی نئی درخواست دی۔

وفاق سے گندم ملنے کے بعد پنجاب میں سرکاری ذخائر مستحکم ہوں گے پنجاب کے پاس33 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو اپریل تک کیلئے ناکافی تھی۔ وافر گندم سٹاک کی بنیاد پر محکمہ خوراک دسمبر میں ملز کا کوٹہ مزید بڑھا دے گا۔