بروقت منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف ایکشن لیں گے، وزیر تعمیرات

وزیرتعمیرات وزیرمحمدسلیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زیر التوءمنصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے گا کام بروقت مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کی خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا ۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستاان میں پہلے موسم کی وجہ سے ترقیاتی منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہورہا ہے اب کچھ عرصے سے چند ٹھیکیدارباربار کورٹ سے سٹے لیکر منصوبہ خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان ٹھیکیداوں کے خلاف بھی کارووائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سکردو میں سب سے بڑا مسئلہ پانی اور بجلی کا ہے اس کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے دریاسے پانی لانے کےلئے سروے کیا جارہاہے۔ انھوں نے کہا کہ کی شہر کے اندر پینے کے پانی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے کام جاری ہے ۔ سکردو سٹی کے نالے سے واٹر ٹینکی تک چینل کو ٹھیک کیاجائے گا۔ اور واٹر ٹینکی کی صفائی کرنے کے لیے سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ تمام زیر التوا ءمنصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے کام کے معیارپر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے تمام ٹھیکیدار بروقت اپنے منصوبہ مکمل کریں۔