گلگت بلتستان کے صوبائی وزراءکرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ اور راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے ہے کہ گلگت بلتستان میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے ہر فرد کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ایمانداری اور ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ اولڈ اسمبلی بلڈنگ گلگت میں گلگت بلتستان میں موسمیاتی کارروائی کے لئے اداروں کے اتحاد پر پالیسی ڈائیلاگ کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار پر خطاب کرتے ہوئے وزراءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے تبدیل ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں والے پہلے دس ممالک میں شامل۔ہے جبکہ گلوبل وارمنگ والے ممالک میں پاکستان شامل۔نہیں ہے پاکستان میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس میں گلگت بلتستان پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں اور دریاو¿ں کے کناروں پر گھر اور ہوٹلز تعمیر کئے جاتے ہیں اور آفات کے دوران معاوضوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے ایسے میں ای پی اے' ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کو بروقت حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 34 ہزار سے زائد گاڈیاں ہیں اور 10 ہزار سے زائد این سی پی ہیں جن کا ٹیکس نہیں دیا جاتا ہے ریونیو ایکٹ میں اصل نکات سے توجہ ہٹا کر شراب کے ایکٹ کو ہائی لائٹ کیا گیا جو کہ سابقہ دور میں منظور کیا گیا تھا کو موجودہ حکومت کے زمے لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سے 80 فیصد پانی ضائع ہو رہا ہے' جی بی میں 500 میگاواٹ بجلی کی ضرورت اور صرف 180 میگاواٹ پیدا ہو رہی ہے حکمت عملی مرتب کی جائے اس موقع سیکریٹری جنگلات فیصل احسن پیرزادہ' ڈائریکٹر ای پی اے شہزاد حسن شگری اور یو این ڈی پی گلوف ٹو جی بی کے ہیڈ باسط خان و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی ڈائیلاگ کا مقصد جی بی کے تناظر میں کلیدی مسائل اور موسمیاتی تبدیلی کے مضمرات پر ایک منظم بحث شروع کرنا اور ترجیحی اقدامات کو فروغ دینا، عالمی پروگراموں میں حصہ لینا اور تعاون کرنا، موسمیاتی فنڈنگ کو راغب کرنا، اور ایک ایکشن پلان تیار کرنا، ہر پارٹنر کے لیے متعین کرداروں اور ذمہ داریوں کے ساتھ۔ مکالمے کے مقاصد گلگت بلتستان میں کلائمیٹ چینج کے اسباب اور نتائج کے بارے میں دستیاب ثبوت پیش کریں۔ ایک مشترکہ نقطہ نظر اور ایک مربوط جوابی حکمت عملی بنائیں؛ قومی/عالمی شراکت داروں کے ساتھ شراکت میں روڈ میپ اور کارروائیوں کا پروگرام تیار کریں۔ اکتوبر میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ ایک بڑی کانفرنس پر غور درمیانی سے طویل مدتی علاقائی ترقی کے اہداف (گروپ ورک) میں موسمیاتی تبدیلی کے موافقت اور تخفیف کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے موسمیاتی کارروائی کے منصوبوں کو ڈیزائن کریں۔ جی بی موسمیاتی تبدیلی کی حکمت عملی اور موافقت کے ایکشن پلان کے فریم ورک کے نفاذ کے لیے کوآرڈینیشن میکانزم بنائیں۔ م
