Image

حکومت روندو کے زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کرے، آغا علی

 ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں آغا علی رضوی کی زیر صدارت زلزلہ متاثرین کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم شروع دن سے زلزلہ متاثرین روندو کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی انکے ساتھ ہیں۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے متاثرین کی خاطر خواہ مدد نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ صوبائی حکومت اور ذمہ دار ادارے متاثرین کی آبادکاری کے لیے تیزی سے کام کریں اور حقیقی متاثرین کا تعین کرکے انکو ریلوکیٹ کے لیے فنڈز فراہم کریں۔ اس وقت متاثرین دوسرے شہروں میں دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ متاثرین کی طرف سے ہمیں بہت سی شکایات مل رہی ہیں۔ انکی رہائش کے لیے حکومت کی سطح پہ کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے انکو رہائش کا مسئلہ درپیش ہے۔ انتظامیہ متاثرین کی رہائش اور راشن کے لیے بندوبست کرے اور جلد از جلد انکے لیے معاوضے اور گرانٹ فراہم کرے بصورت دیگر ہم متاثرین کے ساتھ احتجاج کرنے پہ مجبور ہونگے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے اسکی مذمت کرتے ہیں۔