Image

محنت کی کمائی سے کپڑے خریدتا ہوں ،ایک جوڑا دوبارہ پہننے میں کیسی شرم‘ عاطف اسلم

 معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ دکھاوا کیسا‘محنت کی کمائی سے کپڑے خریدتا ہوں ،ایک جوڑا دوبارہ پہننے میں کیسی شرم ؟ ایک ٹی وی پروگرام میں سوشل میڈیا پر دکھاوے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ مجھے تواپنے پہنے ہوئے کپڑوں کو بھی دوبارہ پہننے پر شرم محسوس نہیں ہوتی نہ ہی اس پر کسی قسم کا کوئی اعتراض ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔ ایک بار پہنے ہوئے کپڑوں کو دوبارہ پہننے میں کوئی حرج ہونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ یہ حق حلال سے کمائے جانے والے پیسوں سے خریدے جاتے ہیں‘ اپنے پیسوں سے لیے جاتے ہیں کرائے پر نہیں۔ ایک سوال پر عاطف اسلم نے کہا کہ ان کے دل میں یہ آرزو ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر اذان دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دن ضرور آئیگا کہ جب وہ اللہ کے گھر میں اذان دیں گے۔