Image

بیٹے کی گرفتاری زندگی کا بدترین تجربہ تھا، گوری خان

xبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کو زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔ مشہور بھارتی ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 7 میں شرکت کے دوران گوری خان نے ان مشکل تجربات کا ذکر کیا جب ان کے اہل خانہ کو بیٹے کی گرفتاری کے باعث گزرنا پڑا۔ گوری خان نے بتایا کہ ایک ماں کے طور پر جن حالات سے میں گزری اس سے زیادہ برا اور کچھ نہیں ہوسکتا لیکن آج میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہمیں اس دوران سب سے بہت پیار ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام دوست احباب یہاں تک کہ وہ لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے ہر کوئی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، میں ہر اس شخص کی شکرگزار ہوں جس نے کسی نہ کسی طرح سے ہماری مدد کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال آریان خان کو منشیات کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں رواں سال الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں رہا کردیا گیا۔