Image

لنڈے سے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنتی تھی، فضا علی

کستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کیریئر کے آغاز میں لنڈے سے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنتی تھیں۔ فضا علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان مشکلات کے حوالے سے بات کی جن کا انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں سامنا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کراچی میں اپنا پہلا اپارٹمنٹ کافی مشکل سے خریدا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے لیے پیسے جمع کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اپنی تعلیم مکمل کررہی تھی اور دوسرا مجھے اپنی والدہ کے کینسر کے علاج کے اخراجات بھی اٹھانے تھے جوکہ کافی مہنگا ہے۔فضا علی نے بتایا کہمیں لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، میں کبھی عالی شان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھایا۔