Image

کورونا کیسز میں کمی ، 24 گھنٹے میں47مثبت کیس رپورٹ

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کہا ہے کہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گز شتہ24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔