معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل نے کہا ہے کہ وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جن پر اپنی منزل پر پہنچنے کی دھن ہو‘ میری لگن اور جدوجہد کی وجہ سے ہی شوبز انڈسٹری میں میرا نام ہے۔ ایک انٹرویو میں یشما گل نے کہا کہ جب شوبز کی دنیا کو اپنا پروفیشن بنانے کی ٹھانی تو کچھ مشکلات کا سامنا بھی رہا لیکن میری لگن اور جدوجہد کی وجہ سے آج شوبز انڈسڑی میر ا نام نمایاں ہے۔ یشما گل نے مزید کہا ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں مگر خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا کروں جو لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ یشما گل نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے ۔