Image

نبی اکرم کے یوم وصال پر گلگت، سکردو میں جلوس برآمد


 یوم وصال حضرت محمد کے موقع پر جلوس عزا منعقد ہوا۔ امپھری امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا جلوس اپنے مقررہ راستوں پونیال روڈ سے گزرتا ہوا مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں اختتام پذیر ہوا۔ علم کے جلوس میں عزاداروں نے ماتم کیا۔ اس سے قبل امام بارگاہ امپھری میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین سید حسین رضوی نے کہا کہ یوم وصال حضرت محمد کے موقع پر عالم اسلام کو درس و ہدایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مزہب اسلام کو اپنے افکار و اسلاف سے پھیلایا ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بتائی ہوئی باتوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین محمدی کے فروغ اور حق و سچ کی فتح کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت امام حسن علیہ السلام نے جام شہادت نوش فرماتے ہوئے رہتی دنیا کو پیغام دیا کہ ظلم کے خلاف سر جھکانے کی بجائے جان قربان کرنا سعادت ہے۔ جلوس و مجالس کے دوران سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر تعینات تھی۔ سکردو میں جگہ جگہ پر مجالس عزاءمنعقد کی گیئں اور شبیہ تابوت برآمد کئے گئے علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی اور کہاکہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پوری امت کیلئے مشعل راہ ہے حضور کی سیرت و کردار پر عمل کیا گیا تو دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں حضور کی حیات مبارکہ پیار ومحبت اور صبر سے عبارت ہے دریں اثنا سکردو میں یوم وصال محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےموقع پر جگہ جگہ پر نیاز تقسیم کی گئی۔