185

کراچی،پولیس فائرنگ سے ہنزہ کا نوجوان جاں بحق

کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ہنزہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا،واقعہ کے خلاف گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاج کیا اور تھانے کا گھیرائو کرلیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،پیر کو کراچی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ہنزہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا ،بتایا جاتا ہے کہ سلطان نامی نوجوان موٹر سائیکل پر میٹروول سے گارڈن جارہا تھا کہ مبینہ طور پر  پولیس اہلکاروں نے نامعلوم وجوہات پر  فائرنگ کردی جس سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی  بڑی تعداد سائٹ تھانے پہنچ گئی اور واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نوجوان پر فائرنگ کے مرتکب اہلکاروں کی گرفتاری اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا،مشتعل افراد کا کہنا تھاکہ نوجوان کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے یہ کھلی دہشت گردی ہے،آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیںہوا تھا اور تھانے کے باہر احتجاج جاری تھا