126

آئی ایس آئی کی پروفیشنل تیاریوں پر آرمی چیف مطمئن

 پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ کی جانب سے آرمی چیف کو علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔