118

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی شادی کی تصاویر وائرل

معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں، نادیہ خان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے اور انہوں نے گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔نادیہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ چند گھنٹوں میں مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے جا رہی ہیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہیں۔حال ہی میں نادیہ خان کے شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اداکارہ کی جانب اس وقت خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں، ان کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام کیان ہے۔