23

اداکار شان شاہد نے اسحق ڈار کے انٹرویو کو ملکی بدنامی کا باعث قرار دیدیا

پاکستان کے مشہور اداکار شان شاہد نے اسحق ڈار کی طرف سے بی بی سی کو دیئے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا یہ انٹرویو ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔اداکار شان شاہد نے اسحٰق ڈار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ان کے جھوٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام خراب ہو رہا ہے۔انہوں نے سابق وزیر خزانہ کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسحٰق ڈار اور ان جیسے دیگر جھوٹے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اداکار نے تجویز دی کہ حکام کو دیوار بنانی چاہیے، جس پر ایسے تمام جھوٹے افراد کی تصاویر آویزاں کرکے قوم کو ان کا مکروہ چہرا دکھایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ جھوٹ کی جیت کبھی بھی نہیں ہوسکتی۔